ابنا: اوباما نے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کے عہدے پر جے جانسن کی تقرری کا اعلان کیا۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے ملازمین کی تعداد دو لاکھ 40 ہزار ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ انھوں نے جانسن کو کابینہ کی سطح کے اس عہدے کے لیے اس لیے منتخب کیا ہے کیونکہ وہ امریکہ کو درپیش خطرات اور چیلنجوں سے خاطر خواہ طور پر آگاہ ہیں۔اوباما کا کہنا تھا کہ "جانسن نے 2001ء میں امریکہ پر ہونے والےحملوں کے بعد، دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے خلاف لڑائی کی پالیسیوں کو مرتب کرنے، اور امریکی فوج میں ہم جنس پرستی پر عائد پابندی کو ہٹانے میں اہم کردار ادا کیا ہے"۔سینیٹ کی تائید کے بعد جانسن، جینیٹ نیپولیٹانو کی جگہ لیں گے، جنہوں نے جولائی میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔......./169
18 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 473651
امریکی صدر براک اوباما نے پنٹاگن کے سابق وکیل اور اوباما حکومت کی ڈرون حملوں کی پالیسی کے ایک بڑے حامی کو امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی ایجنسی کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔